اداکارہ اور ماڈل نور زرمینہ نے'مس یونیورس پاکستان 2024' کا ٹائٹل جیت لیا۔
نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان ہفتہ کو مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا۔
نور زرمینہ نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں 'مثبت تبدیلی' لانا چاہتی ہیں۔
مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے والی 29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔ وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بننے والی پہلی خاتون تھیں۔
اریکا نے مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 سیمی فائنلسٹ میں جگہ بنائی تھی۔