سٹیٹ بینک کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں افراط زر اور معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا، گزشتہ اجلاس میں پالیسی ریٹ 150 بیسس پوائنٹس کم کر کے 20.5 فیصد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کا تسلسل جاری رہنے کی توقع ہے۔