مایوسی پھیلانے والے سن لیں! پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے سن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، محدودوسائل کےباوجودترقیاتی منصوبوں پرکام ہورہاہے اور ہم ہرقسم کےچیلنج کاسامنا کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013سے 2017 تک معاشی ترقی کاسفرتھا، ہمیں ترقی کےسفرمیں آنےوالےاسپیڈبریکرزکوختم کرناہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئےاصلاحات وقت کی ضرورت ہے، معاشی ترقی کےمواقع موجودہیں بس رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ڈراتےہیں کہ بڑےقرضےہیں یہ ہوجائیگاوہ ہوجائیگا،کچھ نہیں ہوگا لیکن مایوسی پھیلانےاورلوگوں کوڈرانےکی ضرورت نہیں ہے، پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطےمیں سب سےبہترجارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، عالمی سطح پر پاکستان کےمنفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، مایوسی پھیلانےوالےسن لیں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا،۔

انھوں نے بتایا کہ کہا جا رہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن ہم نے نہیں ہونے دیا، 16 ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان130ارب کاقرضہ ہےتوپریشان نہ ہوں،ہماری معیشت میں بہت صلاحیت ہے، ایکسپورٹ کو بڑھانا ہمارا ایجنڈا ہے جس کیلئےکام ہورہاہے، سرمایہ کاری کے لیے آسان مواقع فراہم کرنا ہوں گے، سرمایہ کاروں کیلئےآسانی ہوگی توسرمایہ کار آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئےایکسپورٹ کوبڑھاناچیلنج ہے، مجھےجب بھی موقع ملامعیشت کی بہتری کیلئےکام کیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں معاشی سفارت کاری ہے، ایس ای سی پی عمارت کی تعمیرمیں مزیدتاخیرنہ کی جائے، ہماری حکومت نےایس ای سی پی کیلئےپلاٹ کی منظوری2017میں دی تھی، ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پرگامزن ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ قومی مفاد کیلئے بندشوں کوختم کرناہوگا، ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہےہیں، پاورسیکٹرمیں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں، حکومتی اقدامات سےمہنگائی30سے12فیصدپرآگئی ہے۔