عمر ایوب کی کامیابی کیخلاف درخواست پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی

الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف مخالف امیدوار بابر نواز کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف بابر نواز کی درخواست پر ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے، ہائیکورٹ میں 26 اگست کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کر لی جائے۔

جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کردی اور بتایا آئندہ سماعت کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔