اسلام آباد: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے شیڈول جاری کردیا۔
شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کیے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 22 سے 26ا گست تک ہوگی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات، تقرر و تبادلوں پر بھی پابندی عائد کر دی۔