الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا شیڈول بھی جاری کردیا جب کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی سکیم کے اعلان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اگست تک جمع کراسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی 5 سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہو گئی تھی اور قانون کے مطابق 3 ماہ میں انتخابات ہونے تھے۔