طوفان اسنیٰ سے متعلق نیا الرٹ جاری، 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان

وسطی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ کا نواں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 350 اور گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران طوفان اسنیٰ میں 60 سے 70 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے بلوچستان کے قریب ہونے کے سبب ماہی گیروں کو  یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ماہی گیرآج سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔