مظفرگڑھ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رانا عبدالمنان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ (ن) لیگی ایم پی اے رانا عبد المنان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج تھا۔
پولیس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی اے کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے رانا عبدالمنان کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ 18 اور 19 مئی کی درمیانی شب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبد المنان اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔