پنجاب اسمبلی کی کارروائیوں کولائیو اسٹریم کیا جائےگا، اہم ترامیم منظور

پنجاب اسمبلی نے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظورکرلیں گئیں ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق ترامیم قانون سازی کے فریم ورک کو جدید بنانے اور نگرانی کے نظام کو تقویت دینے کے لیے اہم قدم ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ترامیم میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کوحکومتی پالیسیوں، اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے مزید اختیارات دیے گیے، اب کمیٹیوں کواسمبلی کے فیصلوں کے نفاذ اور مالی نگرانی میں بھی اہم کردار حاصل ہوگا، تمام کمیٹیوں میں خواتین کی لازمی نمائندگی ہوگی۔ قانون سازی کے عمل میں صنفی شمولیت کو یقینی بنایا جائےگا ۔

ترامیم کے مطابق تمام کمیٹیوں کی رپورٹس اسمبلی ویب سائٹ پرعوام کے لیے دستیاب ہوں گی، یہ اصلاحات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ اسمبلی مؤثر،شفاف اوراعلیٰ ترین طرزحکمرانی کےمعیارکےمطابق کام کرے جبکہ یہ اسمبلی کو عوام کےسامنے جوابدہ اور دیانت داری کے ساتھ خدمت کے قابل بناتی ہیں۔