اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر جلسے کے بعد درج کیے گئے مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی۔ گرفتار ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، شیر افضل مروت، زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم شاہ، احمد چھٹہ کو اسلام آباد پولیس نے عدالت میں پیش کردیا جب کہ رہا ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی عدالت پہنچے۔
پولیس نے ایم این ایز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔