ن لیگ آفس جلانے کا مقدمہ؛ یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما شیخ امیتاز کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروا دیے گئے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم پی اے کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی۔

گزشتہ روز، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی تھیں۔