مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات اگلے سال 2025 میں کروانے پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی صدر نوازشریف نے منظوری دے دی، بلدیاتی انتخابات کے لیے ابتدائی حکمت عملی کی تجاویز بھی تیار کر لی ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پرانے چہروں کی بجائے نوجوان اور نئے چہرے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو بلدیاتی انتخابات میں نئی قیادت سامنے لانے کی بھی ہدایات کیں ہیں،نئی قیادت کے لیے فہرستیں تیار کی جائیں گی۔