وزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سپریم ادارہ ہے پارلیمان کے تقدس کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو قومی نوعیت کے معاملات کو صرف پارلیمان کے ذریعے ہی حل ہونا چاہئیے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ارکانِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے سب کو ایک مرتبہ پھر سے اکٹھا ہونا ہے سیاست ہوتی رہے گی، ملک کو بچانے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔
عشائیے میں وفاقی وزراء، پاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ارکان پارلیمنٹ شریک تھے۔