قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہم کبھی آئینی ترامیم کے اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، 10 ستمبر کو خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیے جانے کے بعد اراکین کے حقوق اور ذمہ داریوں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ہماری سفارش پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔