مقبوضہ جموں و کشمیر کی اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج ہوگا، 24 حلقوں میں پولنگ آج ہوگی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے 24 میں آج پولنگ کی جائے گی جس کیلئے 2 سو 19 امیدوار میدان میں ہیں، سات اضلاع میں 23 لاکھ 27 ہزار 580 افراد ووٹ دینے کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں کے تین حلقوں ڈوڈا، رامبن اور کشتواڑ میں 8 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کُلگام کی 16 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
پولنگ کیلئے 14 ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے، ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
تقریبا ایک عشرے بعد ہونے والے ان ریاستی انتخابات میں بھارت نے 35 ہزار کشمیری پنڈتوں سے بھی ووٹ ڈلوانے کی تیاری کرلی۔
سابقہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی اتحادی حکومت بنی تھی۔