سندھ ہائیکورٹ نے اہلیہ کے قتل پر سزا کے خلاف شوہر اور دیورکی اپیلیں منظوکرتے ہوئے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کے قتل کیس میں شوہر اور دیوروں کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے اپیل کنندگان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے شوہر اور ایک دیور کو الزام سے بری کردیا۔
عدالت نے کیس کے تیسرے ملزم اور مقتولہ کے دیور کامران کی اپیل مسترد کی اور اسے ذہنی مریض ہونےکےسبب نفسیاتی اسپتال منتقل کرنےکا حکم دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کامران شیزوفرینیا بیماری کا شکار ہے، ملزم کو مستقل علاج اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ استغاثہ ملزم رضوان اورعمران پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
سیشن عدالت نے خاتون کے قتل کے الزام میں تینوں ملزمان بھائیوں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔