کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال ہے، کشمیر کے بغیر بھارت کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کیساتھ مذاکرات اور سیکیورٹی معاملات پر کارروائیاں جاری رہیں گی،ہم چاہتے ہیں ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کی جائے اور طالبان حکومت کو باور کرانا ہے کہ یہ نہ صرف خطے بلکہ خود ان کیلیے خطرناک ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کی غزہ کے حوالے سے سفارشات انصاف پر مبنی ہیں، غزہ کی صورتحال نے مغربی دنیا کی منافقانہ پالیسی بے نقاب کردی ہے،اس کے علاوہ ہمارا موقف ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، ہم افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنا چاہتے ہیں۔