لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 492 ہوگئی جبکہ 1645 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لبنان کی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیروت پر حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ رہے ہیں۔
دوسری جانب مصر نے آج سے بیروت جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حملے اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف حاصل نہیں کرلیتے، ہم نے حزب اللّٰہ کے خلاف حملوں کو وسیع کردیا ہے۔