بھارتی شہر تھانے میں ایک 31 سالہ شخص پر پولیس کی جانب سے اہلیہ کو فوری طلاق دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جسے ”ٹرپل طلاق“ کہا گیا ہے، جسے سال 2019 میں بھارت میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بیوی نے اپنے شوہر سے اکیلے باہر چہل قدمی کرنے کے لیے جانے کا بتایا جس کے بعد شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ممبرا کے رہنے والے ملزم نے منگل کو اپنی بیوی کے والد (سسر) کو فون کیا اور کہا کہ وہ اپنی 25 سالہ بیوی کو بیک وقت 3 طلاقیں دے چکا ہے کیونکہ وہ اکیلی باہر چہل قدمی کے لیے نکل گئی تھی۔
بیوی نے اس واقعے کی پولیس میں شکایت درج کرائی اور انہوں نے بدھ کے روز شوہر کے خلاف اسے دھمکیاں دینے اور خواتین کے شادی کے حقوق کی حفاظت کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا۔
حکام کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔