جے یوآئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ من وعن تسلیم کیا جاتا تو ملک کی تباہی کا سبب بنتا۔
ہماری رائے کو اگر پی ٹی آئی ایم کیو ایم پیپلز پارٹی تسلیم کرتے ہیں تو کسی کو منع نہیں کر سکتے۔ ہمارے ڈٹ جانے کے باعث یہ معاملہ ٹل گیا۔
راولپنڈی ہزارہ کالونی میں مقتول کارکن حافظ ثاقب فیاض کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثاقب کے گھر تعزیت کیلئے آیا ہوں۔