خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے قریب موجود ہے۔
علی امین گنڈا پور کے قافلے کو دو گھنٹے سے زائد وقت سے برہان انٹرچینج کے قریب ہے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ برہان انٹرچینج کے قریب ہمارا قافلہ رکا ہوا ہے ، پرامن سیاسی کارکنوں پر بےتحاشا شیلنگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر فائرنگ بھی کی گئی ہے، شیلنگ اور فائرنگ سے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ موٹر وے کو کھود کر بند کر دیا گیا ہے لیکن ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔
دوسری جانب ڈی چوک سمیت اسلام آباد کے کئی مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے ڈی چوک سے 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے جن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی شامل ہیں۔