ملتان ہائیکورٹ بینچ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، زرتاج گل کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کی سابق وزیر ماحولیات زرتاج گل کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا ،ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی فوری نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا ، زرتاج گل کے شوہر نے وکلاء رانا آصف سعید و دیگر کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔
پولیس نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے زرتاج گل کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گرفتار کیا ، پولیس نے زرتاج گل کو دوپٹہ لینے اور جوتی پہننے کی بھی مہلت نہیں دی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے حکم پر زرتاج گل کو نظر بند کیا گیا تھا۔