ٹانک: پولیس وین پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

ٹانک میں علاقہ پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس وین معمول کی گشت پر مامور تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔