ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے اور23 اکتوبرتک گرفتار کرکے عدالت پیشی کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے۔ اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید ملہت کی استدعا کی گئی۔
عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ اس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔