بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے عدالت میں درخوست دائر کردی۔
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کےلیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جو بیرسٹر سلمان صفدر اورخالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں لیکن ڈاکٹر عاصم کو 15اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔
درخواست میں ڈاکٹرعاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کی اجازت دلوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر عمران خان کے معائنےکی اجازت دی جائے۔