اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نذیرتارڑ اور شائستہ پرویز ملک شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، سینیٹرفاروق ایچ نائیک اور رعنا انصار خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔