چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت کریں گے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئے تھے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ آج عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوں گے، جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، ان کی واپسی یکم نومبر کو ہو گی۔