رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دیے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کو عطیہ کردیے۔ 

جیو نیوز کے مطابق کپتان محمد رضوان نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کو عطیہ کیے۔ 

کیپنگ گلوز اور شرٹ عطیہ کرنے پر سڈنی کرکٹ گراونڈ میوزیم کی انتظامیہ نے کپتان محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ محمد رضوان سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونیوالا بیٹ  میلبرن گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کے لیے رکھنے کے لیے عطیہ کیا تھا۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو سڈنی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جب کہ سیریز کا آخر میچ آج ہوبارٹ  میں کھیلا جائیگا۔