پی ٹی آئی احتجاج، اخراجات کیلئے رقم تقسیم کردی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی تقسیم کردی گئی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے ممبران اسمبلی کےلیے رقم جاری کی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ رکن صوبائی اسمبلی کو 3 لاکھ اور رکن قومی اسمبلی کو 2 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ممبران اسمبلی نے پیسے لینے سے گریز کیا جبکہ عاطف خان، جنید اکبر اور شکیل خان کو پیسے نہیں دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی تنظمیوں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے دیے گئے۔  

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین اور سب احتجاج کے اخراجات کےلیے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں نے حلقہ میں اعلان کیا ہے کہ جس کو احتجاج کےلیے جو چاہیے مجھے کہے۔