بانی پی ٹی آئی سے علی امین کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہوگئی۔

منگل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی کانفرنس روم میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاست ، پارٹی امور اور زیرسماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بھی مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔