نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں سینئر سول جج ایڈمن اور ایک وکیل جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے موٹر وے پر فائرنگ کی جس میں سول جج حیات خان اور ایڈووکیٹ خالد خان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ٹیم نے دونوں افراد کی لاشیں NMC اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔