خیبرپختونخوا میں دریائے کابل اور اس کی ذیلی دریاؤں میں 20 اپریل تک شدید سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق، آج رات مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ بالائی خیبرپختونخوا میں داخل ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے شدید بارش اور فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں اور کسانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور حساس مقامات کی نشاندہی، سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے، اور ایمرجنسی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔