لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد دی ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی بھرپورکارروائیاں کر رہی ہے۔
اس سے قبل جیو نیوز سےگفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔
آئی جی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔