سیکورٹی فورسز نے لوئر دیر کے تیمرگرہ علاقے میں انٹیلجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران دو خوارج کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل تھا۔
اس کارروائی کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا گیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشتگرد عنصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔