صوابی: نہر میں رکشہ گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشیں برآمد

گوہاٹی نہر کے علاقے میں رکشہ گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، آخری بچے کی لاش نکالنے کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشہ نہر میں جا گرا۔

رکشے میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔