سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے عمر کی حد کا بل آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پیش

آسٹریلوی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد 16 برس مقرر کرنے کے لیے بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

مجوزہ بل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر بتیس ملین ڈالر جرمانہ عائد ہوگا۔

حکومتی بل کو اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مجوزہ بل کے تحت والدین کی نگرانی میں بھی اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پہلے سے موجود بچوں کے تمام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے ہونگے۔

دوسری جانب ایکس کے مالک ایلون مسک بل کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی پوسٹ کے جواب میں مسک نے لکھا کہ قانون سازی دراصل آسٹریلین عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی روکنے کی کوشش ہے۔