اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، حکومت، الیکشن کمیشن و دیگر سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیا جائے۔