اڈیالہ جیل میں آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں ہو گی، بانی پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔
مقدمے میں کل 31 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ عدالت نے آج استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی مرکزی و مقامی قیادت نامزد ہے۔ شبلی فراز، شہریار آفریدی، کنول شوزب، راجہ بشارت، صداقت عباسی اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوں گے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شبلی فراز، شیخ رشید اور دیگر شامل ہیں۔