چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کرلیا۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے قانون،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز شریک ہوں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پشاور اور سندھ ہائی کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ دونوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور بار کونسلز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کیلئے نو رکنی آئینی بینچ نامزد کردیا۔

جسٹس کے کےآغا آئینی بینچ اورآئینی کمیٹی کےسربراہ مقرر ۔۔۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آئینی بینچ دو ماہ کیلئے تشکیل  دیا گیا ہے۔ کمیشن کے پندرہ حاضر ارکان میں سے گیارہ نے نامزد ججز کے حق میں ووٹ دیا  جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اہم اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوئے۔