احتجاج میں نقاب پوش جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ احتجاج میں نقاب پوش جدید اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی احتجاج کےحوالےسے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے مسلح ہیں،خیبرپختونخوا کےسرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ہیں، کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، مظاہرین کےپاس خطرناک اسلحہ کہاں سےآیا؟ نقاب پوش آنسوگیس کی شیلنگ اور جدید اسلحہ استعمال کررہےہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا بات چیت سیاسی جماعتوں کےدرمیان ہوتی ہے، دہشت گردوں کےساتھ نہیں، کسی کوریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا مقصد این آر او لینا ہے، ان کےاحتجاج میں جرائم پیشہ افراد نے پناہ لی ہوئی ہیں، ان کومزید پیچھے دھکیلیں گے۔