وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، پی ٹی آئی کے احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

میاں شہبازشریف پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔