پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی ریٹیل آؤٹ لیٹس تک رسائی یقینی بنائیں، ترجمان اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی ریٹیل آؤٹ لیٹس تک رسائی یقینی بنائیں۔

 ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹریز، مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی ریٹیل آؤٹ لیٹس تک رسائی یقینی بنائیں۔

 اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان چینل قائم کیا گیا ہے، آئل ٹینکرز کی نقل و حمل میں کسی بھی مسئلے کو فوری حل کیا جائے گا۔