یکم نومبر : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔