سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کے روز بڑا اضافہ

کراچی: پاکستانی عوام کے لیے مہنگائی کی ایک اور خبر سونا خریدنے کا خواب مزید مہنگا ہوگیا کیونکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کا زبردست اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مزید مہنگا ہوا ہے جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 40 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

عوامی حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ عید سے پہلے زیورات خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے، خاص طور پر شادی کی تیاری کرنے والوں کے لیے یہ قیمتیں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔