ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
فی تولہ سونا 7,800 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6,687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جہاں فی تولہ 43 روپے کے اضافے کے ساتھ 3,425 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 76 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,316 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔