بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا پیکیج ملنے کی امید ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طے شدہ وقت پر ہوگا، جہاں پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق، اس اجلاس میں پاکستان کے لیے 2.3 ارب ڈالر کی منظوری ممکن ہے، اور ساتھ ہی کلائمیٹ فنانسنگ کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.3 ارب ڈالر کی فراہمی بھی متوقع ہے، جو کہ 28 ماہ کے دوران اقساط کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔