سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا بھی 1114 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی نوٹ کی گئی ہے، جو مقامی مارکیٹ میں کمی کا باعث بنی۔