شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ ماڑی پیٹرولیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ابتدائی تخمینے کے تحت وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فروری اور مارچ میں بھی ماڑی انرجیز نے وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ ماڑی انرجیز کے مطابق، اس نئی دریافت کے بعد ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق، اس دریافت سے نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ توانائی کی قلت پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت