ایل پی جی کی قمیتوں میں کمی: نوٹیفیکیشن جاری

مئی کے آغاز پر عوام کو ریلیف دیتے ہوئے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 37.80 روپے کمی کے بعد اب اس کی نئی قیمت 2892.91 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 3.20 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 245.16 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔