رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران مجموعی انکم ٹیکس وصولی 41 کھرب روپے رہی، جس میں سے صرف تنخواہ دار طبقے نے 391 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 ارب روپے زیادہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز کے مقابلے میں 1420 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی انکم ٹیکس کا 10 فیصد حصہ صرف تنخواہ دار افراد نے ادا کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق:
- ریٹیلرز نے صرف 26 ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔
- نان کارپوریٹ سیکٹر کی ادائیگی 166 ارب روپے رہی۔
- کارپوریٹ سیکٹر نے 117 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور شعبہ جات کے درمیان ٹیکس ادائیگی کا توازن قائم کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ بوجھ صرف تنخواہ دار طبقے پر نہ پڑے۔